فسوں سازی
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - افسوں سازی، جادوگری، سحرکاری۔ "لیکن اسے یہ بھی گمان ہے کہ زندگی ایک تصور کی فسوں سازی ہے۔" ( ١٩٧٩ء، شیخ ایاز شخص اور شعر، ٢٢ )
اشتقاق
فارسی اسم 'افسوں' کی تخفیف شدہ شکل 'فسوں' کے بعد 'ساختن' مصدر سے مشتق صیغۂ امر 'ساز' بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر اس کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - افسوں سازی، جادوگری، سحرکاری۔ "لیکن اسے یہ بھی گمان ہے کہ زندگی ایک تصور کی فسوں سازی ہے۔" ( ١٩٧٩ء، شیخ ایاز شخص اور شعر، ٢٢ )
جنس: مؤنث